Home نیوز پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کےلئے وفد امریکا جائے گا

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کےلئے وفد امریکا جائے گا

Share
Share

اسلام آباد:امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کے لیے پاکستان سے وفد امریکا جائے گا۔

وفد میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز، سینیٹرز، ریٹائرڈ یا حاضر سروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں وفد بھیجنے کی منظوری دے دی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔

عدالت میں وزارت خارجہ کے نمائندے نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کی ہے، امید ہے جلد جواب آجائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی اور رہائی کے لیے امریکی صدر کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔

ادھر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قراردار جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے جمع کرائی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 2010ء میں امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید ناحق کی سزا سنائی تھی۔

محمد فاروق کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آج ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید میں21 سال گزر گئے ہیں۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ قوم کی بیٹی کیلئے سنجیدہ کوشش کی جائے۔

Share
Related Articles

اے ڈی بی کے تعاون سے ملک میں آئندہ سال 16 ترقیاتی منصوبے متوقع

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کے تعاون سے ملک میں آئندہ...

ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ 11 مجرم سینٹرل جیل لاہور منتقل

لاہور: سانحہ 9 مئی میں ملوث ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے...

پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے...

مذکرات خوش آئند،سیاست کی سپیس ملے گی تو سیاست کریں گے، فواد چوہدری

فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت...