Home Uncategorized ریٹائرمنٹ کے سوال پر رونالڈو نے خاموشی توڑ دی

ریٹائرمنٹ کے سوال پر رونالڈو نے خاموشی توڑ دی

Share
Share

ریاض :ریٹائرمنٹ کے سوال پر معروف پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا جواب سامنے آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں فٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کب ریٹائر ہوں گا کینوکہ مجھے ابھی فٹ بال کے میدان میں بہت کچھ کرنا ہے لیکن ممکنہ طور پر اگلے 2 یا 3 سال میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا۔

رونالڈو نے کہا کہ میں النصر سے ہی اپنی ریٹائرمنٹ لوں گا کیونکہ میں اس کلب میں بہت خوش ہوں، سعودی عرب میں کھیل کر خوش ہوں اور اسے ریٹائرمنٹ تک جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے کے بعد دسمبر 2022ء میں النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...