Home Uncategorized روس کسی بھی وقت جوہری تجربہ کرنے کے لئے تیار ہے،سربراہ جوہری تجربہ گاہ

روس کسی بھی وقت جوہری تجربہ کرنے کے لئے تیار ہے،سربراہ جوہری تجربہ گاہ

Share
Share

ماسکو: روسی جوہری تجربہ گاہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

روس کی جوہری تجربہ گاہ کے سربراہ نے کہا کہ اگر ماسکو حکم جاری کرتا ہے تو ان کی خفیہ تنصیب ‘کسی بھی وقت’ جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ ماسکو نے سوویت یونین کے خاتمے سے ایک سال قبل 1990 کے بعد سے جوہری ہتھیاروں کا کوئی تجربہ نہیں کیا ہے۔

کچھ مغربی اور روسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مغربی ممالک نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے ارادہ کیا تو صدر ولادیمیر پیوٹن مغرب کو واضح پیغام دینے کے لیے جوہری تجربہ کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس کی جانب سے ممکنہ جوہری تجربہ چین یا امریکا جیسے دیگر ممالک کو بھی اس کی پیروی کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے، جس سے بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہو سکتی ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آرکٹک سمندر میں دور دراز نووایا زیملیا جزیرے پر واقع روس کا تجربہ گاہ وہ جگہ تھی جہاں سوویت یونین نے 200 سے زائد جوہری تجربات کیے تھے جن میں 1961 میں دنیا کے سب سے طاقتور جوہری بم کا دھماکہ بھی شامل تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...