Home سیاست اسحاق ڈار سے روسی ہم منصب کی ملاقات، تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے پر اتفاق

اسحاق ڈار سے روسی ہم منصب کی ملاقات، تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے پر اتفاق

Share
Share

آستانہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آستانہ، قازقستان میں منعقد ہونے والے (ایس سی او) کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم ) کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات ہوئی۔

نائب وزیراعظم نے پاکستان اور رشین فیڈریشن کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ افہام و تفہیم اور تعاون اور حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، روس میں پرامن اور کامیاب انتخابی عمل پر اپنے روسی ہم منصب کو مبارکباد دی۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور روسی تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں فریقین نے پاکستان روس دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس سال ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کا نواں اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...