Home سیاست سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد: عدلیہ اور ججز کو سکینڈلائز کرنے کے معاملہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور ترجمان شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں رؤف حسن اور شعیب شاہین کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست کے ساتھ رؤف حسن اور شعیب شاہین کے توہین آمیز انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹس بھی منسلک ہیں۔

درخواستگزار میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف ایک منظم مہم کے تحت عدلیہ کو سکینڈلائز کر رہی ہے، رؤف حسن اور شعیب شاہین مجرمانہ منصوبے کے تحت ججز کو سکینڈلائز کر رہے ہیں۔

میاں داؤد نے کہا کہ رؤف حسن اور شعیب شاہین نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی، رؤف حسن کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ٹاؤٹ کہنا عدلیہ کو سکینڈلائز کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رؤف حسن نے بے بنیاد الزامات لگا کر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو بھی سکینڈلائز کیا، تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کے بیانات آئین کے آرٹیکل 204 کی خلاف ورزی ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مجرمانہ منصوبے کے تحت عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو تباہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف تسلیم شدہ توہین عدالت پر کارروائی آگے نہیں بڑھائی، عمران خان کیخلاف کارروائی آگے نہ بڑھانے سے پی ٹی آئی کو توہین آمیز بیانات دینے کا حوصلہ ملا۔

درخواستگزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کیس میں سزا دی ہوتی تو آج یہ نوبت نہ آتی، ماضی میں سپریم کورٹ نے ججز کو سکینڈلائز کرنے پر سیاستدانوں کو سزائیں سنائیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں رؤف حسن اور شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...