Home Uncategorized نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا رنج ،لڑکی نے بوائے فرینڈ کے ٹکڑے کرڈالے

نازیبا ویڈیو لیک کرنے کا رنج ،لڑکی نے بوائے فرینڈ کے ٹکڑے کرڈالے

Share
Share

ممبئی:بھارت میں نوجوان لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو اہل خانہ کی مدد سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے تھیلے میں ڈال کر پھینک دیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کے مطابق قتل کی یہ ہولناک واردات ریاست بہار کے شہر مظفر پور میں ہوئی جہاں سڑک کنارے ایک تھیلے سے نوجوان کی لاش کے ٹکڑے ملے تھے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لاش کی شناخت جے پرکاش کے نام سے ہوئی اور اس کی والدہ سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایک لڑکی کے عشق میں مبتلا تھا اور آخری بار 4 مہینے پہلے ملنے آیا تھا۔ وہ لڑکی میرے بیٹے کو کسی سے ملنے نہیں دیتی تھی۔

پولیس نے جے پرکاش کی ماں کی درخواست پر ایف آئی درج کرلی۔ تفتیش میں للیتا کماری نامی لڑکی نے بتایا کہ اس کے 3 سال سے جے پرکاش کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں شادی بھی کرنا چاہتے تھے۔

تاہم جے پرکاش کو شک ہوگیا کہ للیتا کماری کسی اور بھی لڑکے سے بات کرتی ہے جس پر دونوں کا جھگڑا ہوا تھا اور جے پرکاش نے للیتا کی پرائیوٹ لمحے میں بنائی گئی نازیبا ویڈیو کو وائرل کردیا تھا۔

یہ بات للیتا کماری نے اپنے اہل خانہ کو بتائی اور پھر جے پرکاش کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ للیتا نے جے پرکاش کو کزن کی شادی کی بات کرنے کے بہانے مظفر پور بلایا اور اہل خانہ نے بیدردی سے مارا پیٹا۔

جس سے جے پرکاش کی موت واقع ہوگئی۔ لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے تھیلے میں ڈالا اور سائیکل پر لے جاکر سڑک کنارے پھینک دیا گیا۔

لاش کو سائیکل پر لے جاتے ہوئے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیجز میں محفوظ ہوگئی۔ جسے پولیس نے حاصل کرلیا اور اہل خانہ کو بھی حراست میں لے لیا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...