Home سیاست سلمان اکرم راجہ نے حلقہ این اے128کے نتائج کو چیلنج کردیا

سلمان اکرم راجہ نے حلقہ این اے128کے نتائج کو چیلنج کردیا

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے حلقہ این اے128کے نتائج جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

سلمان اکرم راجہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروانے پہنچے جہاں رجسٹرار آفس نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کی لیے مقرر کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی کچھ دیر بعد سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں موٴقف اختیار کیاکہ بھاری اکثریت سے کامیابی کے باوجود نتائج روک دیئے گئے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کو نتائج فوری جاری کرنے کا حکم دے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128 سے آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری 172576 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سلمان اکرم راجہ 159024 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...