Home Uncategorized ثناجاوید کی دوسری شادی، احمد علی بٹ کی عمیر جسوال سے اظہار ہمدردی

ثناجاوید کی دوسری شادی، احمد علی بٹ کی عمیر جسوال سے اظہار ہمدردی

Share
Share

کراچی شوبز انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جسوال کو تسلی دیتے ہوئے اُنہیں سچا اور شریف آدمی قرار دے دیا۔

اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی اچانک پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی خبر نے مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کو بھی حیران کردیا۔

ثنا جاوید نے سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دنوں میں گلوکار عمیر جسوال سے نکاح کیا تھا جس کا اعلان دونوں فنکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا تھا۔

اب شعیب ملک اور ثنا جاوید کی اچانک شادی کے اعلان کے بعد مداح ثانیہ مرزا اور عمیر جسوال کے ساتھ ہمدردی کررہے ہیں۔

اس معاملے پر معروف اداکار احمد علی بٹ نے عمیر جسوال کے لیے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں گلوکار کو ایک بہادر شیر اور سونے کا دل رکھنے والا سچا شریف آدمی قرار دیا۔

احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ ہم سب کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں لیکن ہمیں ہمت کرکے اُس آزمائش سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے،میرے بھائی عمیر! اللہ آپ کو اور آپ کے خاندان کو ہمیشہ خوش رکھے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...