Home تازہ ترین ثنا میر کا آئی سی سی ہال آف فیم جگہ بنا نا ملک کے لئے باعث فخر ہے ،سفیر عاصم افتخار

ثنا میر کا آئی سی سی ہال آف فیم جگہ بنا نا ملک کے لئے باعث فخر ہے ،سفیر عاصم افتخار

Share
Share

نیویارک :اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والی ملک کی پہلی خاتون کرکٹر بننے والی ثنا میر کو مبارکباد دیتے ہوئےملک کے لئے فخر قرار دیا ہے۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ کھیلوں کے شوقین اور کرکٹ کے مداح کی حیثیت سے مجھے بے حد خوشی ہے کہ ثنا میر نے آئی سی سی ہال آف فیم میں جگہ بنائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ثنا میرپہلے ہی بہت سے ریکارڈ توڑ چکی ہیں اور ان کی یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے ۔
یاد رہے 2018 میں، ثنا میر او ڈی آئی ،آئی سی سی پلیئر رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں ۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بھی ہیں اور اب آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...