Home سیاست صنم جاوید کی ایک کیس میں ضمانت منظور ،دوسرے مقدمہ میں گرفتار

صنم جاوید کی ایک کیس میں ضمانت منظور ،دوسرے مقدمہ میں گرفتار

Share
Share

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن آفس جلانے کے کیس میں صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی تاہم بعدازاں پولیس نے صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعدازگرفتاری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

وکیل نے عدالت میں موٴقف اختیار کیاکہ ملزمہ صنم جاوید کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا ، ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاوٴ گھیراوٴ پر اکسایا ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرلی۔

یاد رہے کہ تھانہ ماڈل ٹاوٴن پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کیخلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بعدازاں پولیس نے صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق صنم جاوید کو دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزمہ کو انویسٹی گیشن پولیس نے حراست میں لیا، صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...