Home Uncategorized ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر والد نے خاموشی توڑ دی

ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں پر والد نے خاموشی توڑ دی

Share
Share

ممبئی:ثانیہ مرزا کے والد نے محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ثانیہ مرزا اور بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں۔

اب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے ان افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...