Home Uncategorized سنجے دت بھی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مداح نکلے

سنجے دت بھی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مداح نکلے

Share
Share

دبئی: بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی سوئنگ باولنگ کے مداح نکلے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل ٹی20 لیگ میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کپتان وسیم اکرم اور بالی ووڈ اسٹار سنجے دت ایک ایونٹ میں شریک تھے، جہاں تقریب میں بھارتی اداکار نے وسیم اکرم کے ساتھ بلائے جانے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے وسیم اکرم کو جانتا ہوں، میں نے اپنی زندگی میں جو بہترین کرکٹرز دیکھے یہ ان میں سے ایک ہیں ۔دورانِ تقریب سنجےدت نے سابق کرکٹر کی سوئنگ باولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسکی باولنگ سے واقعی بلےباز ڈرتے تھے۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو، دو ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کرنے والے وسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 414 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 1996 اور 1999 میں ورلڈکپ کے دوران پاکستان کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...