Home Uncategorized فلسطین کی قیمت پر اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے،سعودی سفیر

فلسطین کی قیمت پر اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے،سعودی سفیر

Share
Share

لندن:برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی قیمت پر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے لندن میں رائل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ثابت قدم ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب مسلسل اس بات پر زور دیتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات اس وقت تک قائم نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل 1967ء کی حدود پر اور دارالحکومت القدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرلیتا۔

انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی غزہ میں جارحیت ختم اور یہاں سے تمام اسرائیلی فوجیوں کا انخلا بھی ضروری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...