Home Uncategorized سعودی عرب نے پُرتعیش جزیرے سندالہ کا افتتاح کر دیا

سعودی عرب نے پُرتعیش جزیرے سندالہ کا افتتاح کر دیا

Share
Share

نیوم:سعودی عرب کے عظیم الشان شہر نیوم کے تحت بحیرہ احمر میں ایک پُرتعیش جزیرے سندالہ کے افتتاح کا اعلان کردیا۔اس جزیرے میں عالمی معیار کے ریسٹورینٹس، ہوٹلز اور کشتی رانی کی سہولیات بھی ہوں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق جزیرہ سندالہ بحیرۂ احمر کا داخلی دروازہ ہوگا جہاں یورپی، سعودی اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی کشتیاں بہ آسانی رسائی حاصل کرسکیں گی۔

یہ جزیرہ 8 لاکھ 40 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے” اور 2028 تک یہ روزانہ 2,400 مہمانوں کی میزبانی کے قابل ہوگا۔ یہاں ہوٹلز، ریسٹورینٹس اور کشتی رانی کی جدید سہولیات ہوں گی۔

اس جزیرے کی تعمیر میں 2 سال کا وقت لگا۔ جس کا افتتاح آج ہوگیا۔ یہ جزیرہ سعودی ولی عہد کے وژن 2030 کے تحت قائم کیا جس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا تھا۔

دسمبر 2022 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ سندالہ کا قیام نیوم کا پرجوش سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...