ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد نے حالیہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں سلامتی و استحکام کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کا حل صرف اور صرف سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت پر سعودی عرب کے مؤقف کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے۔