Home سیاست سعودی الیکٹرانک گیم ڈیویلپمنٹ کی سرگرمیاں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں

سعودی الیکٹرانک گیم ڈیویلپمنٹ کی سرگرمیاں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں

Share
Share

ریاض:رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب میں الیکٹرانک گیم ڈیویلپمنٹ کی سرگرمیوں کے تجارتی ریکارڈ 4,371 تک پہنچ گئے۔

جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں یہ تناسب 59 فیصد کی غیر معمولی نمو ریکارڈ کی نشاندہی کرتا ہے، پچھلے سال اسی شعبے کے ریکارڈ کا حجم تقریباً 2742 تک پہنچ گیا۔

وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ تجارتی ریکارڈوں کی تعداد کے لحاظ سے ریاض شہر نے تقریباً 2494 ریکارڈ کیے۔

سعودی عرب کے شہر ریاض کے بعد مکہ 988 ریکارڈز کے ساتھ دوسرے ،الشرقیہ 478 تجارتی ریکارڈ کے ساتھ تیسرے نمبرپررہے۔

علاوہ ازیں مدینہ 137 ریکارڈز کے ساتھ چوتھے نمبر پر اور القصیم سب سے کم 71 کمرشل ریکارڈ کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں الیکٹرانک گیمز کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اس کا حجم 2023 میں 3.75 بلین ریال تک پہنچ گیا تھا اور 2026ء تک اس کے 10 بلین ریال تک پہنچنے کی امید ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...