ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر فلسطین کے لیے امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک سعودی عرب کی جانب سے 77 پروازوں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے 7,600 ٹن سے زائد امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ 912 امدادی ٹرک بھی غزہ پہنچ چکے ہیں۔ امداد میں خوراک اور طبی سامان شامل ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو 20 ایمبولینسیں بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد دی جا سکے۔