Home Uncategorized سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر کردیا

سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر کردیا

Share
Share

ہرارے: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز 2023ء میں سپر سِکس کے تیسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر کردیا ۔

سکاٹ لینڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ 2023ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے بھی باہر کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اچھا کھیل پیش نہ کر سکی اور 44ویں اوور میں اپنی ساری وکٹیں گنوا بیٹھی، سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 182 رنز کا آسان سا ہدف ملا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب ہولڈر نے سب سے زیادہ 45 رنز کی اننگز کھیلی، رومیریو شیفرڈ 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے جبکہ برینڈن کنگ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 182 رنز کا ہدف 43.3 اوورز میں حاصل کرلیا، سکاٹ لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو کراس نے ناقابل شکست 74 رنز کی اننگز کھیلی، برینڈن میکولن 69 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...