Home نیوز پاکستان سی سپارک مشق،نیول چیف کا بحری جہازوں، کوسٹل اور کریک ایریاز کا دورہ،سرگرمیوں کا جائزہ لیا

سی سپارک مشق،نیول چیف کا بحری جہازوں، کوسٹل اور کریک ایریاز کا دورہ،سرگرمیوں کا جائزہ لیا

Share
Share

راولپنڈی: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بحری مشق سی سپارک 2024 کے دوران بحری جہازوں، کوسٹل اور کریک ایریاز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اورماڑہ، کیٹی بندر اور شاہ بندر میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا جس کے دوران پاک بحریہ کے جنگی جہازوں پر مشق کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر نیول چیف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں، جنگی تیاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کے بےلوث لگن اورعزم کو سراہا اور کہا کہ دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

مشق میں پاک بحریہ کے تمام جنگی اثاثوں کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے، سپیشل فورسز اور پاک میرینز ، پاک آرمی اور پاکستان ایئر فورس کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں، 25 جنوری سے جاری مشق سی سپارک کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لینا ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...