Home نیوز پاکستان منکی پاکس کا دوسرا کیس پاکستان میں رپورٹ،وزارت صحت کی تصدیق

منکی پاکس کا دوسرا کیس پاکستان میں رپورٹ،وزارت صحت کی تصدیق

Share
Share

 

اسلام آباد:وزارت صحت نے منکی پاکس کا ایک اور کیس پشاور ایئرپورٹ پر رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔وزیراعظم کے کو آرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کاکہناہے کہ عوام کو وباوٴں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس کا دوسرا کیس پاکستان میں رپورٹ ہوا ہے، کیس خلیجی ممالک سے علامات کے ساتھ آیا تھا، پشاور ایئرپورٹ پر جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہیلتھ ڈیسک نے مریض کو بروقت اسپتال منتقل کیا۔

وزیراعظم کے کو آرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کے مطابق وزارت صحت صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے، تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام موجود ہے، بارڈر ہیلتھ کا عملہ ایئرپورٹس اور انٹریز پوائنٹس پر مستعدی کے ساتھ کام کررہا ہے۔

ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ عوام کو وباوٴں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

Share
Related Articles

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی...

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت...

الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری...

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...