Home Uncategorized دوسری شادی میرا حق ہے لیکن ابھی ارادہ نہیں ہے، صائمہ قریشی

دوسری شادی میرا حق ہے لیکن ابھی ارادہ نہیں ہے، صائمہ قریشی

Share
Share

لاہور: پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ دوسری شادی ان کا حق ہے لیکن ابھی ان کا ارادہ نہیں ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا خواتین کو زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہئے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ اگر ان کی زندگی میں کوئی بہتر انسان آیا تو ضرور دوسری شادی کرلیں گی اور یہ حق اللہ نے ان کو دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کی مکمل توجہ اپنے کام اور بچوں پر ہے اور وہ بچوں سے اس موضوع پر زیادہ بات نہیں کرتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا بڑا بیٹا انہیں بہت سپورٹ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ زندگی میں جس چیز سے وہ خوش ہیں وہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Share
Related Articles

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...