ہیگ:سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی مقدمے کے دوسرے مرحلے کی سماعت ہیگ میں مکمل ہو گئی ہے۔ پاکستان کی نمائندگی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور انڈس واٹر ٹریٹی کمشنر مہر علی اور سفرا نے کی۔
پاکستان نے بھارت کے ڈیزائن اور ہائیڈرو پروجیکٹس پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت دریائے سندھ، جہلم، چناب پر معاہدے سے تجاوز کر رہا ہے، بھارتی منصوبوں کی نصب شدہ صلاحیت اور متوقع بہاو کا تعین ضروری ہے۔
عدالت بھارت کو سندھ طاس معاہدے کے تحت تین دریاوں پر منصوبے لگانے کی اجازت کی تشریح کرے۔بھارت نے نہ تو سماعت میں شرکت کی دعوت کا جواب دیا اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی پیش ہوا۔
ثالثی عدالت میں سماعت کرنے والے بنچ کی سربراہی امریکی پروفیسر شان ڈی مرفی نے کی۔ سماعت میں دیگر بین الاقوامی ججز بھی شامل تھے۔ عالمی ثالثی عدالت 127 ممالک پر مشتمل بین الاقوامی تنازعات حل کرنے کا ادارہ ہے۔