Home سیاست شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت 14 نومبر تک منظور

شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت 14 نومبر تک منظور

Share
Share

پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت 14 نومبر تک منظور کر لی۔

شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور سمیت 2 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے درج مقدمات میں شیخ وقاص اکرم کو گرفتار نہ کرنے اور انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی وقاص اکرم کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، 1 ماہ سے درخواست گزار پشاور میں ہیں، ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔

جسٹس اعجاز انور نے سماعت کے دوران مدعی شیخ وقاص اکرم سے دریافت کیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں؟ ضمانت کے لیے اسلام آباد کیوں نہیں جاتے؟

Share
Related Articles

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...

مسائل کا واحد حل جمہوری عمل میں پوشیدہ،اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

ڈی آئی خان:سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان...