Home Uncategorized میری شکل دیکھ کر پاکستانی عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں،حمائمہ ملک

میری شکل دیکھ کر پاکستانی عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں،حمائمہ ملک

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مقبول اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی چلی جاؤں لیکن پاکستانی کبھی بھول نہیں سکتے کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے، میری شکل دیکھ کر پاکستانی عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں۔

حال ہی میں حمائمہ ملک کو دبئی میں ہونے والے ایک کانسرٹ کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کی مختصر ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں حمائمہ ملک کو شو کے میزبان اور بھارتی آر جے طیب عرشمان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوران گفتگو بھارتی میزبان نے پاکستانی اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کا بھارت میں بالخصوص عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟۔

میزبان کے سوال پر حمائمہ ملک نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بہت شاندار، وہ دنیا میں کہیں بھی چلی جائیں لوگ انہیں دیکھ کر عمران ہاشمی کو یاد کرتے ہیں۔

اسی گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کا صرف نام الگ ہے، باقی دونوں ممالک ایک جیسے ہی ہیں، ان کا موسیقی، اداکاری، فلموں کا شوق بھی ایک جیسا ہی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...