Home Uncategorized خود ارادیت اور آزاد خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا اصولی حق ہے،سعودی وزیر خارجہ

خود ارادیت اور آزاد خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا اصولی حق ہے،سعودی وزیر خارجہ

Share
Share

ریاض:سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے میں کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خود ارادیت اور آزاد خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا اصولی حق ہے۔

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سرمایہ کاری سمٹ کے دوران مکالمہ کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ان کا ملک خطے میں امن و استحکام قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب علاقائی مسئلوں میں الجھنے کے بجائے آگے بڑھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انھوں نے کہا غزہ میں جنگ بندی کےلیے راہیں ہموار کرنے کےلیے کوششیں کر رہے ہیں، غزہ کے شمالی علاقوں میں اسرائیل کی جنگی کارروائیاں نسل کشی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب نے پوری توجہ دو ریاستی حل کو کامیاب کرنے پر مرکوز کی ہوئی ہے، خود ارادیت اور آزاد خود مختار ریاست کا قیام فلسطینیوں کا اصولی حق ہے۔

انھوں نے کہا فلسطینی ریاست کو بلا تاخیر اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل ہونی چاہیے، سعودی عرب غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کےلیے مذاکرات ہمیشہ اسرائیل کے ناجائز مطالبات کے باعث ناکام رہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کو کشیدگی نہ بڑھانے کی صلاح دی، ایران نے بتا دیا تھا موجودہ کشیدہ صورتحال کسی بھی طرح اسکے لیے سود مند نہیں۔

انھوں نے کہا ایران کے ساتھ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو صحیح ٹریک پر لاکھڑا کرنا ہے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...