Home sticky post 2 سینیٹ اجلاس: ترلائی مسجد خودکش حملے کی شدید مذمت، قومی یکجہتی پر زور

سینیٹ اجلاس: ترلائی مسجد خودکش حملے کی شدید مذمت، قومی یکجہتی پر زور

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں ترلائی مسجد پر خود کش حملے کی مذمت اور اراکین کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ پمز اور پولی کلینک میں زیر علاج مریضوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے کہیں بھی کوئی کوتاہی قابل قبول نہیں،ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات سمیت ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حالیہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے ان کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں ۔

پریزائڈنگ آفیسر عامر ولی الدین چشتی کی صدارت میں شروع ہوا تو ایوان میں معمول کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے اسلام آباد میں حالیہ دہشتگردی کے واقعے پر بحث جاری رکھی گئی ۔۔ترلائی مسجد میں حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اراکین نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کسی طور پر منظور نہیں ۔ دہشت گردی جیسے ناسور سے ملک کو پاک کرنے کے لئے ہم سب کو سیاسی اختلافات کو بھلا کر یک جہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔

سینیٹ میں دارالحکومت میں فروخت کی جانے والی ، کتب پر پلاسٹک کوور کی ممانعت کا بل 2025 منظور کر لیا گیا ۔ فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 منظور، انسداد جرائم برقی ترمیمی بل 2024 ، مجموعہ تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2024 منظور کر لئے گئے۔

بعدازاں سینیٹ کا اجلاس جمعرات سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...