Home Uncategorized چین میں شدید زلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس ،درجنوں افرادملبے تلے دب گئے

چین میں شدید زلزلہ، متعدد عمارتیں زمین بوس ،درجنوں افرادملبے تلے دب گئے

Share
Share

بیجنگ: چین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے سنکیانگ کے جنوبی حصے میں زلزلہ آیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، چین کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے بھارت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز ووشی کاوٴنٹی میں 22 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، متعدد مکانات اور مویشیوں کے باڑے منہدم ہو گئے جس کے باعث کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امدادی کارکنوں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ علاقے سے 200 سے زیادہ افراد کو بحفاظت نکال لیا، 47 افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...