Home Uncategorized شاہین آفریدی کی نومولود بیٹے کے جشن کی ویڈیو وائرل

شاہین آفریدی کی نومولود بیٹے کے جشن کی ویڈیو وائرل

Share
Share

راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کیخلاف پہلی وکٹ حاصل کرکے اپنی خوشی کو یادگار بنالیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیشی کرکٹر حسن محمود کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے نومولود بیٹے کی آمد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جھولا جھولانے کی سیلیبریشن کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

سابق کپتان شاہین اور ان کی اہلیہ انشا آفریدی کے ہاں گزشتہ روز بیٹے کی ولادت ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے۔

فاسٹ بولر اس خاص لمحے میں اپنی اہلیہ کیساتھ نہیں تھے کیونکہ وہ بنگلادیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم انہوں نے جشن کا منفرد انداز اپنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہنے کیلئے کراچی واپس آجائیں گے اور توقع ہے کہ انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آرام دیا جاسکتا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...