Home نیوز پاکستان شاہد آفریدی کی نگران وزیراعظم ،چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

شاہد آفریدی کی نگران وزیراعظم ،چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، پی سی بی میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد/لاہور: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اورچیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں کرکٹ سے متعلقہ امور پر بات چیت ہوئی جس میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے شاہد آفریدی اپنا کردار ادا کریں۔

نگران وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ کرکٹ کی بہتری میں سینئر کھلاڑیوں سے مشاورت کی جائے۔

دوسری جانب سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف چوہدری سے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کرکٹ امور میں بہتری کے لئے بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایت پر ذکاء اشرف سے ملاقات کی، شاہد آفریدی کی چند روز قبل وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات بھی ہوئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کو پی سی بی میں انتہائی اہم زمداری ملنے کا امکان ہے، وزیر اعظم سے ملاقات میں شاہد آفریدی کو کرکٹ میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔

Share
Related Articles

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...

یومِ مزدور 2026: پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم مئی کو یومِ...

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...