Home سیاست شاہد خاقان عباسی کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

شاہد خاقان عباسی کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

Share
Share

لندن: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کیہت جس میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں سابق وزراء اعظم کی ملاقات حسن نواز کے دفتر میں ہوئی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کرنے کیلئے شاہد خاقان عباسی خصوصی طور پر لندن پہنچے، نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات میں فیصلے نہیں مشاورت ہوئی ان کے ساتھ دوستی بھی ہے اور میرے لیڈر ہیں، ملاقات مثبت رہی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں ملک میں عام انتخابات ہونے چاہئیں، پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔

Share
Related Articles

آٹھ فروری کو احتجاج ہوا تو ریاست 26 نومبر کی طرح حرکت میں آئے گی، محسن نقوی

لاہور:وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو احتجاج کے...

چیف جسٹس نے عہدہ قبول کرکے مایوس کیا، ہمارے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہیں، حامد خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہ کہ سپریم...

مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی بحالی کے لیے آگے بڑھیں ان کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،فضل الرحمان

لاہور:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت...

کے پی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج...