پشاور: اپر چترال کے علاقہ شندور میں 28 جون سے شروع ہونے والا پولو فیسٹول موسمی حالات کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
دنیا کے بلند ترین مقام پر شندور پولو گرائونڈ پر پولو فیسٹول 28 جون سے شروع ہونا تھا جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے اور خیمہ بستی بھی قائم کردی گئی تھی۔
شندور میں دو روز قبل برف باری اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشن گوئی کے بعد شندور پولو فیسٹول ملتوی کردیا گیا ہے۔
محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق خراب موسمی حالات کے باعث 28 سے 30 جون تک پولو فیسٹیول ملتوی کیا جارہا ہے۔