Home سیاست شوکت صدیقی کیس، قمر جاوید باجوہ، فیض حمید کو فریق بنانے کی درخواست دائر

شوکت صدیقی کیس، قمر جاوید باجوہ، فیض حمید کو فریق بنانے کی درخواست دائر

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیس میں سابق فوجی افسران کو فریق بنانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید، بریگیڈیئر ریٹائرڈ عرفان رامے، بریگیڈیئر ریٹائرڈ فیصل مروت اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ طاہر وفائی کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی اور سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف کو فریق بنانے کی بھی استدعا کی گئی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی کو کیس میں مزید فریقین بنانے کی اجازت دے دی تھی۔

Share
Related Articles

وزیراعظم نے ماہ رمضان میں کم قیمت پر اشیا کی فراہمی کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آ باد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی...

ارکان اسمبلی کی حاضری کارکردگی پر فافن کی جائزہ رپورٹ جاری

اسلام آباد:پہلے سال میں موجودہ پارلیمنٹ کے 12 ویں سیشن میں ارکان...

آئی ایم ایف وفد کی ججز سے ملاقات انوکھا واقعہ، لگتا ہے انہیں نظام عدل پر تحفظات ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا...