Home سیاست شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل

شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل

Share
Share

راولپنڈی: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اسیر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں اچانک طبیعت خراب ہونے پر شیخ رشید کو آر آئی سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آر آئی سی میں شیخ رشید کا مکمل طبعی معائنہ کیا جائے گا عدالت جیل انتظامیہ سے شیخ رشید کے طبعی معائنے کی رپورٹ طلب کرے گی۔

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے بذریعہ فون سابق وزیر داخلہ کی طبیعت خراب ہونے سے متعلق اطلاع دی، شیخ رشید احمد کو آر آئی سی منتقل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد حساس ادارے کے دفتر میں جلاوٴ گھیراوٴ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...