Home Uncategorized جنگ مسائل کا حل نہیں، معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، نوجوت سنگھ سدھو

جنگ مسائل کا حل نہیں، معاملات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، نوجوت سنگھ سدھو

Share
Share

شکر گڑھ: بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، مذاکرات کی میز پر معاملات حل کرنے چاہئیں۔

کرتارپور کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے خاتمے اور عالمی امن کے لئے مضبوط اقوام متحدہ ضروری ہے۔

بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ننھے بچوں اومظلوم عورتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جسے فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔

انہوں پاکستان کی میزبانی پر سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں ہمیں پلکوں پہ بٹھایا جاتا ہے، مہمان نوازی لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتی۔

بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرتار پورراہداری کے مقاصد ابھی ادھورے ہیں، ماضی میں امرتسر اسی راہداری کی بدولت ایشیا کی سب بڑی منڈی رہا ہے، کرتار پور راہداری سے جتنا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اٹھانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا سرحدوں کی دیواروں میں راہداریاں بھی ہونی چاہئیں، ان راہداریوں سے محبت پیار امن اور تجارت بھی ہونی چاہئے ،ہماری زبان ،غذا،لباس ثقافت اور ذاتیں پاتیں بھی ایک ہیں ۔

بھارتی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے مابین کاروبار کے فروغ پر اتفاق ہو جائے تو اس سلک روٹ سے تجارت کا حجم 37 بلین ڈالر ہوسکتاہے جو 2 بلین تک محدود ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...