Home Uncategorized امریکی رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن انتقال کرگئیں

امریکی رکن کانگریس اور پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن انتقال کرگئیں

Share
Share

ہیوسٹن: امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 74 سالہ شیلا جیکسن کینسر میں مبتلا تھیں۔ شیلا جیکسن کا کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے تھا اور وہ ریاست ٹیکساس سے سب سے زیادہ عرصے تک کانگریس کے رکن رہنے والوں میں شامل تھیں۔ شیلا جیکسن کا شمار پاکستان کے حامیوں میں ہوتا تھا اور انہوں نے مختلف معاملات پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی۔

حکومت پاکستان نے شیلا جیکسن کی خدمات کے اعتراف میں 2022 میں ہلال پاکستان سے نوازا تھا۔ شیلا جیکسن نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1994 میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے کیا اور پہلے ہی پرائمری الیکشن میں 4 مرتبہ کے فاتح ڈیموکریٹ کریگ واشنگٹن کو شکست سے دوچار کیا۔

شیلا جیکسن عوامی اجتماعات میں پیش پیش رہتی تھیں ۔ انہوں نے اپنے علاقے ہیوسٹن کے لیے فیڈرل فنڈز لینے کے لیے جدوجہد کے حوالے سے بھی شہرت حاصل کی۔ شیلا جیکسن نے 2009 میں شہر میں لائٹ سسٹم کی بہتری کے لیے ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم کی منظور کروائی تھی۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...