Home سیاست شیر افضل مروت کی رکنیت کیسے ختم کر دی گئی نوٹیفکیشن کو واپس کراوٴں گا،بیرسٹر گوہر

شیر افضل مروت کی رکنیت کیسے ختم کر دی گئی نوٹیفکیشن کو واپس کراوٴں گا،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرنے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن پر ردعمل جاری کر دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی رکنیت کیسے ختم کر دی گئی جب کسی کمیٹی نے ان کو بلایا تک نہیں، آج عمران خان سے ملاقات کروں گا اور اس نوٹیفکیشن کو واپس کراوٴں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کاعلم نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور عمران خان کے سامنے ساری صورتحال رکھوں گا۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم اس وقت کون ہدایات جاری کر رہا ہے اور کون فیصلے لے رہا ہے، میرے علم میں یہ بات نہیں لائی گئی کہ بانی پی ٹی آئی نے اس قسم کی کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی رکنیت کیسے ختم کر دی گئی جب کسی کمیٹی نے ان کو بلایا تک نہیں، آج عمران خان سے ملاقات کروں گا اور اس نوٹیفکیشن کو واپس کراوٴں گا، شیر افضل مروت ہماری پارٹی کے رکن ہیں اوربانی پی ٹی آئی کے وفادار ہیں۔

خیال رہے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رکنیت ختم کرنیکا یہ نوٹیفکیشن پی ٹی آئی نے آفیشل اکاوٴنٹ سے بھی شیئر کیا جبکہ کور کمیٹی ممبران نے بھی شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کی تصدیق کی تھی، کور کمیٹی اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ شیر افضل مروت کو نکالا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...