اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کو تیسری بار حراست میں لے لیا گیا۔جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکر لئے گئے ۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، ڈاکٹر شیریں مزاری کو آج ہی رہائی ملی تھی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی حراست کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اور ملیکہ بخاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکر لئے گئے ۔