Home سیاست مجھے عمران خان کی جو چیز اچھی لگتی ہے وہ ان کا نڈر ہونا ہے،جاوید شیخ

مجھے عمران خان کی جو چیز اچھی لگتی ہے وہ ان کا نڈر ہونا ہے،جاوید شیخ

Share
Share

لاہور: پاکستان کے نامور سینئر اداکار جاوید شیخ چیئرمین تحریک انصاف کی حمایت میں آگئے۔اداکار نے کہا کہ عمران خان ایک نڈر اور دلیر آدمی ہیں، وہ ایک اصول پسند شخصیت ہیں جو اپنے اصولوں کے آگے کمپرومائز نہیں کرتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ عمران خان اور میرا 1995 کا ساتھ ہے، میں شوکت خانم کیلئے آج تک کام کر رہا ہوں، مجھے ان کی جو چیز اچھی لگتی ہے وہ ان کا نڈر ہونا ہے،۔

اداکارنے کہاکہ عمران خان اصولوں کے پابند شخص ہیں، اگر کوئی شخص شوکت خانم کیلئے عمران خان سے سفارش کرنے آئے تو عمران خان اسے باہر نکال دیتے ہیں۔

جاوید شیخ نے کہا کہ زرداری، نواز شریف اور عمران خان تینوں نے مجھے عزت دی ہے، 1995 میں بھوربن میں اپنی فلم ’مشکل ‘ کی شوٹنگ کر رہا تھا جب نواز شریف کسی کانفرنس کیلئے وہاں تشریف لائے تھے، میں نے انہیں گانے کی شوٹ دیکھنے کیلئے دعوت دی، اس کے بعد نواز شریف نے مجھے لنچ پر مدعو کر لیا جس کے بعد ہماری دوستی بڑھ گئی۔

اداکار نے کہاکہ عید پر کرکٹ میں ملاقاتیں ہونے لگیں، اس کے بعد والد کے انتقال پر بھی نواز شریف مصروفیات کے باوجود تعزیت کیلئے آئے۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری یاروں کے یار ہیں، نواز شریف پیار کرنے والے اور عمران خان اصولوں کے پابند ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...