Home Uncategorized امریکامیں نائٹ کلب میں گولیاں چل گئیں ،3 افراد ہلاک اور 16 زخمی

امریکامیں نائٹ کلب میں گولیاں چل گئیں ،3 افراد ہلاک اور 16 زخمی

Share
Share

امریکی ریاست مسیسیپی میں ایک نائٹ کلب کے باہر مسلح شخص نے باہر نکلنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مسیسیپی میں نائٹ کلب کے باہر کھڑے افراد پر ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 کے قریب افراد شدید زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلح شخص نے 3 نوجوانوں کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے بھگدڑ مچ گئی جس پر ملزم نے چاروں اطراف گولیاں چلائیں۔

زخمیوں کا اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سال تھی۔ 16 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔ نائٹ کلب میں ہونے والی فائرنگ کے واقعات میں زیادہ تر گینگسٹر ملوث ہوتے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...