Home سیاست رمضان کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے کے قومی امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

رمضان کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے کے قومی امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

Share
Share

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 10مارچ(اتوار)کو رمضان المبارک کا چاند پیداہوگا اور 11 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند10مارچ(اتوار)کو دوپہر2 بجے پیداہوگا، چاند کی عمر11مارچ کو 28گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 11مارچ کو وسطی اور زیریں سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کامزید کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...