Home تازہ ترین حکومت سندھ کا نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان

حکومت سندھ کا نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:حکومت سندھ نے نوکری پیشہ خواتین کو مفت پنک اسکوٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے یلو لائن بی آر ٹی کے جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری اسد ضامن، پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن ضمیر عباسی، انجینئرز، تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندے اور کنسلٹنٹس بھی موجود تھے، کنسلٹنٹس نے سینئر وزیر کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں پیش رفت، حائل رکاوٹوں اور تکمیل کے متوقع وقت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور اسے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
حکومت سندھ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔ یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ ستمبر 2025 میں مکمل ہونا تھا، لیکن اب مئی 2025 تک مکمل کر دیا جائے گا، یعنی یہ منصوبہ مقررہ مدت سے پانچ ماہ قبل مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں یوٹیلیٹی کا بڑا مسئلہ ہوتا ہے، مگر حکومت سندھ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
ریڈ لائن بی آر ٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن، واٹر بورڈ اور کے فور کی وجہ سے اس منصوبے میں کچھ مسائل درپیش ہیں، جنہیں جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے متحرک ہیں۔

گرین لائن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کے کرایے نہیں بڑھائے جائیں گے، بلکہ سہولتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

بسوں کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ کراچی کے لیے 180 بسوں کی فراہمی کے اپنے وعدے کو پورا کریں، کیونکہ یہ کراچی کے شہریوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنی کمٹمنٹ پوری کرنی چاہیے اور کراچی کے عوام کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنی چاہئیں۔

خواتین کے لیے خصوصی اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنک اسکوٹر خواتین کو مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جو خصوصی طور پر نوکری پیشہ خواتین کے لیے ہوں گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنک ٹیکسی سروس بھی جلد متعارف کرائی جا رہی ہے، تاکہ خواتین کے لیے محفوظ اور آرام دہ سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، حکومت سندھ نے “آئی ورک فار سندھ” ایپ اور پورٹل کا آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ تمام منصوبے کراچی کے عوام کے لیے ہیں اور انہیں بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ شہر میں جدید سفری سہولتیں دستیاب ہو سکیں۔

Share
Related Articles

امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے 17 گاڑیوں کوکچل ڈالا دیا، 5 افراد ہلاک

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک...

عمران اشرف نے بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کیروضہ رسول ﷺ پر حاضری دی

اداکار اور میزبان عمران اشرف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں...

نصیبو لال کی شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی،تشدد کا معاملہ حل،مقدمہ واپس لے لیا

مشہور گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ صلح نامے کے بعد...

وزیراعظم کا بجلی صارفین کو ریلیف فراہمی کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعویٰ...