Home #ٹرینڈ سندھ حکومت کا آئندہ بجٹ میں ای وی گاڑیوں اور بسوں کی خریداری کا فیصلہ

سندھ حکومت کا آئندہ بجٹ میں ای وی گاڑیوں اور بسوں کی خریداری کا فیصلہ

Share
Share

کراچی: سندھ حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں عوامی سفری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید بسوں، ای وی ٹیکسیوں اور اسکوٹرز کی خریداری کے لیے رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مختلف مقامات پر چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت ماحولیاتی طور پر پائیدار اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکر بسز بھی لائی جا رہی ہیں تاکہ انہیں بین الاقوامی معیار کی سفری سہولت حاصل ہو۔

ان کا کہنا تھا: “ہم چاہتے ہیں کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے ہر شہری کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولیات دستیاب ہوں۔”

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...