Home سیاست سندھ حکومت کی فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اپیل دائر کرنے کی تردید

سندھ حکومت کی فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اپیل دائر کرنے کی تردید

Share
Share

کراچی: سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اپیل دائر کرنے کی تردید کردی۔

حکومت اور وزارت دفاع کی جانب سے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل غیر آئینی قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے خبروں میں سندھ حکومت کا نام بھی سامنے آیا ہے کہ اس نے بھی فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔تاہم ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری وضاحت کے مطابق سندھ حکومت نے سویلین کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کے لئے کوئی اپیل دائر نہیں کی۔
ترجمان نے کہا کہ یہ تاثر بے بنیاد ہے کہ سندھ حکومت نے ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل فائل کی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیرقانونی قرار دیتے ہوئے 9 مئی کے تمام ملزمان کا ٹرائل عام عدالتوں میں کرنے کا حکم دیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...