Home Uncategorized گلوکارجوئے جونس کا صوفی ٹرنر سے علیحدگی کا فیصلہ

گلوکارجوئے جونس کا صوفی ٹرنر سے علیحدگی کا فیصلہ

Share
Share

لندن: برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس نے شادی کے 4 سال بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ جوئے جونس نے 27 سالہ صوفی ٹرنر سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے تعلقات خراب تھے جبکہ حالیہ دنوں کے دوران دونوں کو اپنی شادی کی انگوٹھیوں کے بنا بھی دیکھا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات کی خرابی کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری آپشن کے طور پر طلاق کے طریقہ کار کو اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 2020 جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ صوفی ٹرنر اور جوئے جونس نے مئی 2019 میں سادگی سے اس وقت شادی کی تھی جب صوفی ٹرنر کا شہرہ آفاق ڈرامہ گیم آف تھرونز اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...