Home sticky post 3 سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا ،جے آئی ٹی ٹیم نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کر لیا

سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا ،جے آئی ٹی ٹیم نے عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کر لیا

Share
Share

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پر جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور علیمہ خان کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا سے متعلق پی ٹی آئی کے 2 رہنماوٴں کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے، نوٹس وصول کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان شامل ہیں، جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو آج 12 مارچ 2025 کو ہی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو جے آئی ٹی نے کل 13 مارچ 2025 کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں، جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016 کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے، جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماوٴں کے حوالے سے شواہد موجود ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...