Home sticky post 4 سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علامہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور حسین احمد یوسفزئی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج، قانونی دستاویزات تک رسائی میں رکاوٹوں اور انصاف کے حصول سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ آئندہ بجٹ، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی حقوق، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مبینہ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات بھی زیرِ بحث آئے۔

ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ مؤثر سیاسی کردار ادا کیا جا سکے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...