Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Share
Share

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کی اسلام آباد، کیپٹن محمد احمد بدر کی تلہ گنگ میں تدفین کی گئی، حولدار صابر شہید کو ضلع خیبر، نائیک خورشید کو ضلع لکی مروت میں سپردخاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سپاہی ناصر شہید کی پشاور، سپاہی راجہ شہید کوہاٹ اور سپاہی ساجد کی ایبٹ آباد میں تدفین کی گئی، نماز جنازہ میں شہداء کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسروں، عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...