Home نیوز پاکستان ہنگاموں میں ملوث کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں باقی کو جلد پکڑ لیا جائے گا،محسن نقوی

ہنگاموں میں ملوث کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں باقی کو جلد پکڑ لیا جائے گا،محسن نقوی

Share
Share

لاہور: پنجاب حکومت نے 9 مئی کے پْرتشدد واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے کا عندیہ دے دیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ ہنگاموں میں ملوث کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں باقی کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ 9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے، پورے پنجاب میں شرپسندوں کی جانب سے 108 گاڑیاں جلائی گئیں، 23 بلڈنگز کو نقصان پہنچایا گیا، میانوالی پر اٹیک کا پورا پلان کیا گیا تھا، میانوالی میں متعدد افراد اسلحہ سے لیس تھے، پلان کے مطابق میانوالی میں جہازوں کو جلایا گیا۔

انہوں نے کہا جناح ہاوٴس پر کسی سیاسی جماعت کے کارکن حملہ نہیں کرسکتے، جی ایچ کیو سمیت 123 عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا، ہم پر کوئی بھی پریشر آجائے ہم اصل بندے کو ہی پکڑیں گے، اب قانون کے مطابق چلا جائے گا تحقیقات ہو رہی ہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ ہر آنے والے دن میں معلومات بڑھ رہی ہیں، ہنگاموں میں ملوث کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں باقی کو جلد پکڑ لیا جائے گا کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...