Home سیاست ہم اعلان کر چکے فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

ہم اعلان کر چکے فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

Share
Share

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نا کرنے کی اپیل کو مسترد کردیا۔

اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ سے ملاقات کی اور وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نا کرنے کی اپیل کی۔

اس ضمن میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔

جس پر مولانا فضل الرحمان نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم اعلان کر چکے ہے فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے ہے کارکنان پر امن ہے اور پر امن احتجاج ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کی درخواست مسترد کرد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان ایک گملہ یا پودہ بھی نہیں توڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہے، کل عوام نکلے گی اور فیصلہ بھی عوام کی عدالت میں اب ہوگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...