لاہور: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے والد سے گفتگو کیلئے ماہر نفسیات سے رجوع کرنا پڑا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ بچپن میں والدین کے درمیان تعلق اچھے نہیں تھے اور وہ والدہ سے زیادہ قریب تھیں اسی لئے والد سے اچھا تعلق نہ بن سکا۔
انہوں نے بتایا کہ جب ان کی شادی کے متعلق بات چیت شروع ہوئی تو انہیں احساس ہوا کہ ایک ماہر نفسیات کے پاس جانا چاہئے۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ بچپن سے والد سے دوری کا احساس تھا جس نے ان کی شخصیت اور نفسیات پر گہرا اثر ڈالا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب والد سے ان کے تعلقات اچھے ہیں، وہ کم باتیں کرتے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں وہ مجھ پر فخر کرتے ہیں۔